صحافیوں کو گالیاں دینے پر سنجے دت تنقید کی زد میں آ گئے

صحافیوں کو گالیاں دینے پر سنجے دت تنقید کی زد میں آ گئے
صحافیوں کو گالیاں دینے پر سنجے دت تنقید کی زد میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے این این )بالی ووڈ اداکار سنجے دت کیریئر کے آغاز سے ہی تنازعات کی زد میں رہے ہیں حال ہی میں صحافیوں کو گالیاں دینے پر ایک بار پھر طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے اور ان پر میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا پر دیوالی کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سنجے دت کو صحافیوں پر خاصا برہم دکھایا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویڈیو سنجے دت کی جانب سے دی جانیوالی دیوالی پارٹی کے موقع پر بنائی گئی، مہمانوں کے علاوہ فوٹو گرافرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پارٹی میں پہنچے اور سنجے دت انکی اہلیہ اور بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے۔
رپورٹ کے مطابق ابتدا میں تو سنجے دت بخوشی تصاویر اور ویڈیوز بنواتے رہے لیکن بعد ازاں پارٹی میں کی جانیوالی مے نوشی کے بعد انہیں کچھ ہوش نہ رہا اور وہ صحافیوں کو گالیاں دیتے رہے۔ سنجے دت کی گالیاں دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پروائر ل ہوئی تو انہیں اس غیر اخلاقی حرکت پر ہرطرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

تفریح -