پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو زوردار جھٹکا دیدیا

پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو زوردار ...
پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو زوردار جھٹکا دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کو چیئرمین پی آئی ٹی بی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم ابھی اس عہدے کیلئے نئے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر عمر سیف انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر سیف کو 2011ءمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا جنہیں آئی ٹی کے شعبے میں بہترین اور عمدہ کام کرنے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور