سپریم کورٹ کو شک وشبے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے :مجیب الرحمان شامی

سپریم کورٹ کو شک وشبے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے :مجیب الرحمان شامی
سپریم کورٹ کو شک وشبے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کو شک وشبے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے ، اوور سیز پاکستانیوں کے معاملے میں نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کوشک و شبے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ہمارا ماضی ایساہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جاتا ہے ، ان سے ترسیلات زر بھیجنے اور سرمایہ کاری کی توقع کی جاتی ہے لیکن پھر یہ بھی کیا جاتاہے کہ ان کو اختیارکے دائر ے میں قدم نہ رکھنے دیا جائے ، اوور سیز پاکستانیوں کے معاملے میں نظر ثانی کی ضرور ت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اومنی گر وپ کا معاملہ احتیاط کے ساتھ کیا جائے تاکہ بینک متاثر نہ ہوں اور نہ ہماری معیشت متاثر ہو، بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے پریس کا نفرنسز کرنے سے ہیجان پیدا ہوتا ہے ، اس حوالے سے عملی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ برداران کی ڈی جی نیب پنجاب کے حوالے سے درخواست پر چیئرمین نیب کو فیصلہ کرنا ہوگا ،یہ چیئر مین نیب کی ذمہ داری ہے کہ ادارے پر اعتماد بحال کریں اور مناسب ہوگا کہ خواجہ برادران کی درخواست پر توجہ دی جائے ، بنیادی چیز ادارے کے امیج کی حفاظت کرناہے ۔

مزید :

قومی -