گوجرانوالہ، سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو جلا دیا

گوجرانوالہ، سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو جلا دیا
گوجرانوالہ، سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو جلا دیا

  

گوجرانوالہ ( آن لائن ) گوجرانوالہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو جلا دیا، آگ لگنے سے رخسانہ کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون رخسانہ کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث خاتون کو لاہور ریفر کردیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے، اسی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جبکہ خاتون کے بھائی افضل نے ہسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ رخسانہ کی 13 سال قبل عدیل سے شادی ہوئی تھی۔تاہم تھانہ ایمن آباد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ