پاکستانی شوبز ستاروں کی بھارتی لباس میں تصاویر جنہیں دیکھ کر پاکستانیوں کو غصہ آگیا

پاکستانی شوبز ستاروں کی بھارتی لباس میں تصاویر جنہیں دیکھ کر پاکستانیوں کو ...
پاکستانی شوبز ستاروں کی بھارتی لباس میں تصاویر جنہیں دیکھ کر پاکستانیوں کو غصہ آگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات کراچی میں شوبز ستاروں کے لئے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں یالے سرحدی، سونیا حسین، منشا پاشا، نوین وقار اور بہت سی دیگر سلیبرٹی حسیناﺅں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔ ایسی پارٹیاں تو ہوتی رہتی ہیں، مگر اس پارٹی کی ایک منفرد بات یہ تھی کہ ہر کسی نے بھارتی لباس پہن رکھا تھا اور ماتھے پر تلک بھی لگایا ہوا تھا۔ یہ ایک ایسی بات ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو بالکل پسند نہیں آئی اور اب ان تمام فنکاراﺅں کی خوب خبر لی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک پروانی کے گھر پر یہ پارٹی دیوالی کے تہوار پر منعقد ہورہی تھی لہٰذا ان اداکاراﺅں اور ماڈلز نے تلک لگا رکھے تھے اور بھارتی ملبوسات بھی پہنے جن میں ساڑھی نمایاں ترین تھی۔ ان فنکاروں نے تو پارٹی میں بہت مزہ کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کے حلیے دیکھ کر آگ بگولا ہو گئی۔

ایک صاحب کو تو ان حسیناﺅں کے لباس کی وجہ سے دو قومی نظریہ ہی خطرے میں نظر آنے لگا۔ انہوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”چلو بھائی دوقومی نظریہ بھی اب سلیبس سے نکال دو۔“

ایک اور صاحب گویا پہلے سے جلے بھنے بیٹھے تھے۔ انہوں نے مختصراً کہا ”یہ کیا بکواس ہے؟“

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے غصے کو گالی کی زبان میں بیان کرتے ہوئے کہا ”لعنت ہے ویسے ان لوگوں پر!“

اور ایک صاحب کو تو یہ سب حسینائیں بہت ہی منحوس نظر آئیں۔ کہنے لگے کہ ”جن کے چہروں پر پہلے ہی نحوست ہے انہوں نے اوپر سے ماتھے پر تلک بھی لگالیا۔صحیح لعنت پڑی ہوئی ہے شکل پر!“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح