کتنے فیصد پاکستانیوں کو معلوم نہیں کہ انٹرنیٹ کیا ہے؟ تازہ سروے میں ناقابل یقین انکشاف

کتنے فیصد پاکستانیوں کو معلوم نہیں کہ انٹرنیٹ کیا ہے؟ تازہ سروے میں ناقابل ...
کتنے فیصد پاکستانیوں کو معلوم نہیں کہ انٹرنیٹ کیا ہے؟ تازہ سروے میں ناقابل یقین انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل جسے دیکھو بڑی سکرین والا موبائل فون ہاتھ میں پکڑے سارا سارا دن مصروف نظر آتا ہے۔ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یہ لوگ خوب دل کھول کر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں مگر ایک حالیہ سروے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ تقریباً 70 فیصد پاکستانیوں کو معلوم ہی نہیں کہ انٹرنیٹ کس بلا کا نام ہے۔
اخبار ’ڈان‘ کے مطابق ایک حالیہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سروے میں یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ 15 سے 65 سال عمر کے 69 فیصد پاکستانیوں کو معلوم نہیں کہ انٹرنیٹ کیا چیز ہے۔یہ سروے سی لنکا کے ایک تھنک ٹینک Lirneasiaنے کیا ہے جس میں 2000 پاکستانی گھرانوں سے معلومات جمع کی گئیں۔ ان افراد سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ، جبکہ یہ وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ انٹرنیٹ سے کیا مراد ہے۔ ان میں سے تقریباً 17 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، کچھ نے کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ جن لوگوں نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے ہیں تو ان میں سے ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی تھی جنہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو دراصل انٹرنیٹ کا استعمال ہی ہیں۔
پاکستانی خواتین میں انٹرنیٹ کا استعمال مردوں کی نسبت تقریباً 43 فیصد کم پایا گیا، تاہم یہ شرح بھارت اور بنگلہ دیش سے بہتر تھی۔ بھارت میں مردوں کی نسبت خواتین 57 فیصد کم انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں یہ شرح 62 فیصد ہے۔ پاکستان میں سمارٹ فون کے استعمال کی شرح 22 فیصد تھی جبکہ 25 فیصد افراد کے پاس ایسا فیچر فون تھا جس پر انٹرنیٹ کی سہولت تھی، اور 53 فیصد ایسے تھے جنہیں انٹرنیٹ کسی بھی صورت دستیاب نہیں تھا۔