43 سال کی عمر میں 21ویں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون نے بڑا اعلان کردیا

43 سال کی عمر میں 21ویں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون نے بڑا اعلان کردیا
43 سال کی عمر میں 21ویں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون نے بڑا اعلان کردیا

  

لندن(نیوز ڈیسک)زیادہ بچے پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستانیوں کا تو بس ایسے ہی نام بدنام ہے، برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک جوڑے نے 21 بچے پیدا کر ڈالے ہیں۔ اب ان کا کہنا ہے کہ مزید بچے پیدا نہیں کریں گے، لیکن اِن کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھیں تو اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ باز آئیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سو ریڈفرڈ نامی خاتون کے پہلے ہی 20 بچے ہیں اور گزشتہ ہفتے اُس نے 21ویں بچے کو جنم دے ڈالا ہے۔اب سو ریڈفرڈ اور ان کے خاوند نوئل 21بچوں کے باپ بن چکے ہیں۔ ان کی اکیسویں اولاد بونی رائی نامی بچی ہے جس کی پیدائش کے بعد سو ریڈفرڈ کا کہنا ہے کہ وہ مزید بچے پیدا نہیں کریں گی۔

مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے اس خاتون کا کہنا تھا کہ ”اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں مزید بچوں کی ضرورت نہیں۔ بونی کی پیدائش نے ہماری فیملی کو مکمل کردیا ہے ۔ کچھ لوگ دو یا تین بچوں کی پیدائش کے بعد بس کرجاتے ہیں اور ہم نے 21بچوں کے بعد بس کردی ہے۔“

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوریڈفرڈ اور نوئل کا ابتدائی طور پر خیال تھا کہ وہ صرف تین بچے پیدا کریں گے لیکن بالآخر یہ تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ سوریڈفرڈ نے جب پہلے بچے کو جنم دیا تو اس کی عمر 14 سال تھی، جس کے بعد تین دہائیوں تک وقفے وقفے سے یہ سلسلہ چلتا رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس