معروف کالم نگار نے وفاقی وزیر اطلاعات کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر بھری تقریب میں انہیں جھاڑ پلا دی ، اس وقت وہ کیاحرکت کررہے تھے ،جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

معروف کالم نگار نے وفاقی وزیر اطلاعات کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر بھری ...
معروف کالم نگار نے وفاقی وزیر اطلاعات کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر بھری تقریب میں انہیں جھاڑ پلا دی ، اس وقت وہ کیاحرکت کررہے تھے ،جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

لاہور(ایس چودھری )وزیر اطلاعات فوادچودھری پر سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے ،اپوزیشن اسمبلی کے اندر ہو یا باہر وہ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کے بیانات اور انکے کسی بھی قسم کے طرز عمل کا باریک بینی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری آڑے ہاتھوں لے رہی ہے ۔ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ فلیٹز میں پاکستا ن جرنلسٹ فاونڈیشن کے سیمینار ’’ عدم برداشت کا رجحان اور ریاست کی ذمہ داریاں ‘‘ کے موقع پر اس وقت رونما ہوا جب ممتاز کالم نگار اور پیپلز پارٹی کے رہ نما قیوم نظامی خطاب کرنے سٹیج پر آئے تو انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی مگر جب انہوں نے دیکھا کہ فواد چودھری اسٹیج پر سر جھکا کر اپنے موبائل پر برابرمیسجز میں مصروف ہیں تو انہوں نے زور دار آواز میں کہا ’’ فواد چودھری صاحب آپ موبائل سے کھیلنا بند کریں اور میں جو کہہ رہا ہوں اس کو بھی سنیں ‘‘ قیوم نظامی کی بات سننے کے باوجود جب فواد چودھری نے موبائل رپ مصروف رہے توان کے ساتھ بیٹھے سیئنر اینکر پرسن و کالم نگار ذوالفقارراحت نے انکا کاندھا ہلا کرانہیں متوجہ کیا تو وہ کھسیانے ہوکر قیوم نظامی کی جانب دیکھنے لگے ۔انکی بدحواسی دیکھ کر پوری تقریب تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھی ۔یہ دیکھ کر فواد چودھری بھی مسکرانے لگے اور موبائل میز پر رکھ کر انہیں دیکھنے لگے جس پر قیوم نظامی نے کہا کہ ہمارے فواد چودھری سے برادرانہ تعلقات ہیں اس لئے ہم انہیں پیار سے جھڑکنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس