اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کی خبر پر خود عاصمہ حدید کا کیا کہنا ہے؟ ویڈیو بیان جاری کر کے سب کچھ واضح کر دیا

اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کی خبر پر خود عاصمہ حدید کا کیا کہنا ...
اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کی خبر پر خود عاصمہ حدید کا کیا کہنا ہے؟ ویڈیو بیان جاری کر کے سب کچھ واضح کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی اور میجر عقبہ کی والدہ عاصمہ حدید نے قومی اسمبلی میں اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کیلئے قرارداد جمع کرانے سے متعلق خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیدیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں عاصمہ حدید نے کہا کہ ”میں نے قومی اسمبلی میں جو گفتگو کی وہ شائد بہت سے لوگ سمجھ نہیں سکے اس لئے میں اس کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں اور لوگوں کو سمجھنا چاہتی ہوں ۔ ہوا کچھ یوں کہ پارلیمینٹ میں اسرائیلی جہاز پاکستان آنے کے معاملے پر بحث شروع ہو گئی کہ یہودیوں کا جہاز یہاں لینڈ کیا اور ہم سے چھپایا گیا، بہت زیادہ بحث ہوئی اور معاملہ لڑائی تک پہنچ گیا۔

مجھے اس بات کا بہت احساس ہوا کہ ایک دوسرے کو مارنے اور قتل کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن جہاں ہمارے بچے لڑ رہے ہیں اور قتل ہو رہے ہیںوہاں جا کر کوئی نہیں لڑتا۔ تو میں نے اپنے مولانا بھائیوں سے کہا تھا کہ جس طرح آپ یہاں مضبوط ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک رتبہ بخشا ہے تو آپ جائیں اور یہودیوں سے ہمارے مسلمان بہن بھائیوں کی جان چھڑوائیں۔ میں نے یہ تجویز بھی دی کہ دنیا کے بڑے بڑے لیڈرز کسی بھی سطح پر اکٹھے بیٹھیں اور اس معاملے کو دیکھیں جبکہ اس حوالے سے میں نے نبی کریم ﷺ کی مثال بھی دی۔

میرے بارے میں دوسری بات یہ ہو رہی ہے کہ میں نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے کہ اسرائیل کو ریاست تسلیم کیا جائے، یہ سب جھوٹ ہے اور ایسی کوئی قرارداد جمع نہیں کروائی، میرا اس معاملے کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ مولانا بھائی وہاں جائیںاور مسلمانوں کی جان چھڑوائیں۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد