مسلم لیگ ن نیب کوبند کرنا نہیں چاہتی ، چوروں کوپکڑا جائے :رانا محمد افضل

مسلم لیگ ن نیب کوبند کرنا نہیں چاہتی ، چوروں کوپکڑا جائے :رانا محمد افضل
مسلم لیگ ن نیب کوبند کرنا نہیں چاہتی ، چوروں کوپکڑا جائے :رانا محمد افضل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ چوروں کوپکڑا جائے ، نیب کوبند کرنا نہیں چاہتے ، بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ ہم نیب کوبند نہیں کرنا چاہتے ، ہم یہ چاہتے ہیں کہ نیب مخصوص احتساب نہ کرے بلکہ تمام کیسز کودیکھے ، اگر نیب ایسے کرتا ہے تو ہم کوکوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پیسے ہم بھی واپس لانا چاہ رہے تھے اوراو ای سی ڈی کے ساتھ معاہدہ بھی ہم نے کیا تھا، نیب بلا امتیار احتساب کرے ، اس کا خیر مقدم کیا جائے گا ، احتساب صرف ہماری صفوں کونشانہ بنا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑی چوری انکم ٹیکس میں ہورہی ہے ، تحریک انصاف کی جماعت نہیں بلکہ ایک گینگ ہے ، حکومت میں کرپٹ لوگ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں جو چور ہیں ان کوپکڑا جائے ۔

مزید : قومی