علیمہ خان اور جہانگیر ترین کا دفاع نہیں کریں گے :وفاقی وزیر علی محمد خان

علیمہ خان اور جہانگیر ترین کا دفاع نہیں کریں گے :وفاقی وزیر علی محمد خان
علیمہ خان اور جہانگیر ترین کا دفاع نہیں کریں گے :وفاقی وزیر علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ علیمہ خان اور جہانگیرترین کا دفاع نہیں کریں گے ، احتساب اسی کا ہوگا جس نے اقتدار کی کرسی سے انجوائے کی ہوگی اور جس کا احتساب ہوگا ، اس کی چیخیں نکلیں گی۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی عام سیاسی جماعت نہیں ہے ، عمران خان کسی عام حالات میں ایک سیاسی جماعت کا لیڈر نہیں ہے کہ یہ ایک مثالی ماحول ہے ، ایسا کچھ نہیں ہے ، اس وقت ایک بہت بڑا سیاسی مافیاہے جو پاکستان کا سب کچھ ڈکار گئے ہیں۔یہ ایک بہت بڑی سیاسی جنگ ہے ، ایک فیصلہ ہوگیاہے اور ساری ٹیم عمران خان کے پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ، ہر ملزم کو تھانیدار اوراحتساب برا لگتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اسی کا ہوگا جس نے اقتدار کی کرسی سے انجوائے کی ہوگی اور جس کا احتساب ہوگا ، اس کی چیخیں نکلیں گی ۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی ذمہ داری ان کی ہے جو اسلام آباد میں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رہے ، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزراءسے کہا تھا کہ میں حکومت کوقربان کردوں گا لیکن کسی کرپٹ افراد کو رہنے نہیں دوں گا ، عمران خان غیر معمولی حالات میں قوم کی قیادت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور جہانگیر ترین دفاع نہیں کریں گے ۔

مزید : قومی