بھارتی فورسز نے سرینگرکے وسط میں واقع ایک پارک میں فوجی بنکر قائم کردیا 

بھارتی فورسز نے سرینگرکے وسط میں واقع ایک پارک میں فوجی بنکر قائم کردیا 
بھارتی فورسز نے سرینگرکے وسط میں واقع ایک پارک میں فوجی بنکر قائم کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے سرمائی دارلحکومت سرینگر کے وسط میں واقع پرتاپ پارک میں ایک بنکر قائم کیا ہے اور اسے کسی اور مقام پر منتقل کرنے سے انکار کررہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے وسط میں واقع پرتاپ پارک جو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے کو ستمبر 2014کے تباہ کن سیلاب کے بعد جون 2016میں عوام کیلئے دوبارہ کھولا گیا تھا، تاہم بھارتی فوج نے اب یہاں بھی اپنا بنکر قائم کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ پارک میں تعینات محکمہ باغبانی کے ایک عہدے دار نذیر احمد نے بتایا کہ کوٹھی باغ پولیس سٹیشن سے وابستہ اہلکاروں نے صرف 8 سے 10دنوں کیلئے یہ بنکر قائم کیاتھا تاہم اب وہ اسے خالی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 1990کی دہائی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب کسی پبلک پارک میں کوئی فوجی بنکر قائم کیا ہے ۔ محکمہ باغبانی کے اعلیٰ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیاگیا ،تاہم بنکر کو پارک سے ہٹایا نہیں جاسکا۔ پارک کی سیر کو آنے والے ارشاداحمد نے بتایا کہ بھارتی فورسز کو عوامی مقامات پر فوجی بنکر نہیں قائم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ پارکوں میں فوجی بنکر وں کی تعمیر سے پارک کی سیر کو آنیوالے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔