بے نامی اکاﺅنٹس کا تعلق آصف زرداری کےساتھ نکلے تو کارروائی کی جائے :مرتضیٰ وہاب

بے نامی اکاﺅنٹس کا تعلق آصف زرداری کےساتھ نکلے تو کارروائی کی جائے :مرتضیٰ ...
بے نامی اکاﺅنٹس کا تعلق آصف زرداری کےساتھ نکلے تو کارروائی کی جائے :مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ بے نامی اکاﺅنٹس کا تعلق آصف زرداری کے ساتھ نکلے تو کارروائی کی جائے ، عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کی بات کرتے ہیں لیکن وفاقی کابینہ میں شریک کل 24میں سے 14وزیر ماضی کی حکومتوں میں شامل رہ چکے ہیں اور تحریک انصا ف کس طرح یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ نئی ٹیم لیکر آئے ہیں،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں کرپشن ہوئی ہے تو نیب کارروائی کرے اور جولوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے جس نے پیسہ چرایا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے ، پیپلز پارٹی اس کے ساتھ کبھی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاﺅنٹ کی ایجاد جہانگیر ترین نے کی ہے جو عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاﺅنٹس کی تفتیش کے بعد اگر تعلق آصف زرداری کے ساتھ نکلے تو کارروائی کی جائے ۔

مزید :

قومی -