فرانس ، ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

فرانس ، ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
فرانس ، ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

  

پیرس (صباح نیوز)فرانس میں بھی ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی ابتدا میں ہی فرانس کے بارے متنازعہ بیان کی وجہ سے فرانس کے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد پیرس میں پلس دے ری پبلک پر ہونیوالے امریکا مخالف مظاہرے میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے ٹرمپ اور امریکا کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک چیز امریکا کی خارجہ پالیسی ہے۔مظاہرین نے ٹرمپ سے مشابہ ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ٹرمپ اس وقت فرانس میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کے دن کی مناسبت سے منعقدہ صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے پیرس میں موجود ہیں جہاں دیگر ممالک کی صدور بھی موجود ہیں۔

مزید : بین الاقوامی