بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا افسوس

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا افسوس
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(اے این این )سینکڑوں ایوارڈ اپنے نام کرنیوالے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان آج تک نیشنل ایوارڈ اپنے نام نہ کر سکے جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی فلم زیرو کے حوالے سے اداکار نے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کی آنیوالی مذکورہ فلم کا ٹریلر دکھایا گیا، تقریب کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا انہیں آج تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی انکی کوئی فلم اس طرح کے بڑے فیسٹیول میں دکھائی گئی ہے اس بات کا انہیں بے حد افسوس ہے تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے اگلے 10 سال میں ایسا وقت آئے کہ میری فلموں میں سے کوئی فلم اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں نمائش کیلئے منتخب ہوجائے اور نیشنل ایوارڈ مل جائے۔

مزید :

تفریح -