دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کر دیا، دلہن کون ہے؟ انکشاف نے لڑکیوں کے دل توڑ دئیے

دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کر دیا، ...
دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کر دیا، دلہن کون ہے؟ انکشاف نے لڑکیوں کے دل توڑ دئیے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے بھی جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی اپنی دلہن کا نام بھی بتا دیا ہے۔

بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی چوتھی قسط میں ورون دھون اور کترینہ کیف نے شرکت کی جس میں انہوں نے کئی اہم اور دلچسپ باتیں بیان کیں اور اسی دوران ورون دھون نے اپنی شادی کا اعلان بھی کر دیا۔

کرن جوہر کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے ورون دھون نے کہا کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے اور وہ بہت جلد اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ورون نے کرن جوہر کے شو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور کترینہ کیف بہت جلد پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی رقص و موسیقی پر مبنی ہوگی۔

مزید : تفریح