ندا ڈار نے کیچ پکڑنے پر شاہد آفریدی کی طرح جشن منایا تو آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کر دی، مگر اسے دیکھ کر شاہد آفریدی نے کیا کہہ دیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

ندا ڈار نے کیچ پکڑنے پر شاہد آفریدی کی طرح جشن منایا تو آئی سی سی نے ویڈیو ...
ندا ڈار نے کیچ پکڑنے پر شاہد آفریدی کی طرح جشن منایا تو آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کر دی، مگر اسے دیکھ کر شاہد آفریدی نے کیا کہہ دیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسی بھی کھیل میں کھلاڑی اپنا مقصد حاصل کرنے پر جشن منانے کیلئے مختلف انداز اپناتا ہے اور پھر یہی انداز اس کی پہچان بھی بن جاتی ہے۔

دنیائے کرکٹ میں یوں تو بہت سے کھلاڑیوں نے جشن منانے کے انداز اپنائے مگر مایہ ناز پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا انداز بہت پسند کیا گیا اور پوری دنیا میں انہیں اس انداز کے باعث پہچانا جاتا ہے حتیٰ کے اگر کسی ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں ہوں اور شاہد آفریدی کا ہورڈنگ بورڈ لگانا ہو تو وہ بھی اسی انداز میں بنایا جاتا ہے۔

شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائر ہو چکے ہیں اور لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے باعث شائقین کو  کم ہی ان کا انداز دیکھنے کو ملتا ہے مگر پاکستانی ویمن کرکٹر ندا ڈار نے وکٹ کے حصول کا جشن منانے کیلئے جب بالکل وہی انداز اپنایا تو شاہد آفریدی کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ ہو گئی۔

آئی سی سی بھی ان کے انداز سے اس قدر متاثر ہوئی کہ اس لمحے کی ویڈیو شیئر کروا دی جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے ندا ڈار کو خوب داد دی اور جب شاہد آفریدی کی نظر سے یہ ویڈیو گزری تو وہ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے اور ویڈیو کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”پرفیکٹ۔۔۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل