جا پانی بچوں میں خودکشی انتہا کو پہنچ گئی

جا پانی بچوں میں خودکشی انتہا کو پہنچ گئی
جا پانی بچوں میں خودکشی انتہا کو پہنچ گئی

  

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپانی بچوں میں خودکشی انتہا کو پہنچ گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار میں بتایا گیا گزشتہ 30 برسوں میں ان کے ملک میں بچوں میں خودکشیوں کی شرح اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، 2016 اور 2017 کے مالی سال کے دوران سکول جانے والے تقریبا 250 بچوں نے خودکشی کی۔یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے اور 1986 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ان بچوں نے خاندانی مسائل، مستقبل کی فکر اور سکول میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تھی۔ تاہم متعلقہ سکولوں کے مطابق ان میں سے 140 بچے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی جان لینے سے پہلے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا اس لیے ان کی خودکشی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچے ہائی سکول میں تھے۔ جاپان میں عموما بچے18سال کی عمر تک سکول جاتے ہیں۔ جاپان کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ جاپان میں طالب علموں کی خودکشی کی شرح زیادہ ہے جو کہ فکر کی بات ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

مزید : بین الاقوامی