جدید گاڑیاں بنانے والی مشہور جرمن کمپنی نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، یہ کون سی کمپنی ہے؟ جان کر آپ بھی بے حد خوش ہو جائیں گے

جدید گاڑیاں بنانے والی مشہور جرمن کمپنی نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، ...
جدید گاڑیاں بنانے والی مشہور جرمن کمپنی نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، یہ کون سی کمپنی ہے؟ جان کر آپ بھی بے حد خوش ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جدید گاڑیاں بنانے والی معروف جرمن کمپنی ”ووکس ویگن“ نے بالآخر پاکستان میں اپنی گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چند روز قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ جرمن کمپنی نے پاکستان پریمیر موٹرز لمیٹڈ (پی ایم ایل) کیساتھ حتمی معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پریمیر موٹرز کراچی میں پروڈوکشن پلانٹ لگائے گی جہاں ووکس ویگن کے لائسنس کے تحت گاڑیوں کی اسمبلنگ کی جائے گی۔

یہ خبر پاکستان میں ’آٹو مارکیٹ‘ کیلئے ایک بریک تھرو ثابت ہوئی کیونکہ ووکس ویگن دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جون 2017ءمیں دو کمپنیوں نے ”لیٹر آف انٹینٹ“ پر دستخط کئے تھے جس کے بعد جرمن کمپنی کی پاکستان آمد سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

ایک سال کے طویل انتظار کے بعد ووکس ویگن نے بالآخر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنی گاڑیاں یہاں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی کے اس فیصلے سے ناصرف ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ گاڑیوں کی کمپنی میں مقابلے کے رجحان میں بھی اضافہ ہو گا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /بزنس