طاقت کا محور عثمان بزدار ، ق لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی دراڑ نہیں :طارق بشیر چیمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما طار ق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی دراڑ نہیں ، پنجاب میں طاقت محور عثمان بزدار ہی ہیں، کوئی گلہ ہوگا تو تحریک انصاف سے ہی کریں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گلے شکوہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے اور میر ی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے ،تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی گلہ ہوگا تو تحریک انصاف کے ساتھ ہی کریں گے ، پنجاب میں طاقت کے مرکز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طاقت کا محور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں۔