منی لانڈرنگ ، ایف آئی اے سے تعاون کرنا چاہتا ہوں:فاروق ستار کی پیشکش
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے گئے سیاسی رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ایف آئی اے سے بات ہوئی ہے ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرناچاہتاہوں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں احتساب کا عمل روکنے کیلئے مجھے فارغ کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرا کام صرف رمضان میں فنڈز اکٹھے کرکے لا کردیناتھا ، میں اس حوالے سے ایف آئی اے کو انٹرویودیکر آگیاہوں اور ایف آئی اے سے کہا ہے کہ میں خود منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے زمانے میں صرف 140افراد بھرتی ہوئے اور وہ بھی میں نے افسروں سے کہا تھا کہ میرٹ پر بھرتی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ زلفی بخاری نے کس حالت میں یہ بات کی کہ میں نے چار ہزار بھرتیاں کیں حالانکہ وہ ادارہ ہی پندرہ 16سوکی نفری پر مشتمل ہے ، پتہ نہیں چار ہزار بھرتیاں کیسے ہوگئیں؟ انہوں نے کہا میں ثبوت کے ساتھ چیزیں سامنے لاﺅں گا ، متعدد کارکن معاملات دیکھ کر گھرو ں میں بیٹھ گئے ہیں اور اگر میں بھی چاہتا تو کارکنوں کی طرح سب کچھ چھوڑ کر گھر بیٹھ سکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ دوتہائی اکثریت میرے پاس ہے ۔