”فخر زمان ایشیاءمیں اچھی کارکردگی کیوں نہیں دکھا رہے؟ “ اظہر علی نے ایسا جواب دیدیا کہ فخر زمان بھی ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی میں بالخصوص فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی تو پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے لگے مگر کچھ عرصے سے وہ آﺅٹ آف فارم ہیں اور بالخصوص ایشیائی کنڈیشنز میں رنز نہیں بنا پا رہے۔
اس حوالے سے جب ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ فخر زمان بھی ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کن کنڈیشنز میں رنز بنا رہے ہیں اور کن کنڈیشنز میں نہیں، بلکہ بعض اوقات بلے باز کچھ عرصے کیلئے آﺅٹ آف فارم ہو جاتا ہے یا دیگر ٹیمیں اس کیخلاف زیادہ اچھی تیاری کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اور صرف فخر زمان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، وہ ہمارا بہت اچھا بلے باز ہے جس نے ابھی تک بہت سی قابل ذکر اننگز کھیلی ہیں۔