جہانگیر ترین سے گلہ تھا کہ ہمارے بندے توڑتے ہیں :کامل علی آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہاہے کہ ہمیں جہانگیر ترین سے گلہ تھا کہ ہمارے بندے توڑتے ہیں، گلہ نہ کیا جائے تو پھر سازش ہوتی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ گلہ کرنے میں غرض ہی یہی ہوتی ہے کہ معاملہ حل ہوجائے ، ہمیں جہانگیر ترین سے متعلق سب سے زیادہ گلہ تھا کہ وہ ہمارے بندے توڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ق لیگ اور تحریک انصاف میں اتحاد کیلئے کردار ادا کیا تھا اور ہم نے ان سے گلہ اس لئے ہی کیا تھا کہ معاملہ حل ہوجائے اور اگر گلہ نہ کیا جائے توسازش ہوتی ہے ،اگر گلہ سے معاملہ حل نہ ہوتو بعد میں سازش ودیگر کام شروع ہوتے ہیں ۔