قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،شاہد رسال

قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،شاہد رسال

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہد ر سا ل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہ ہر سیاسی جماعت اپنے منشور اور اعلانات میں کرپشن کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہے مگر جب بھی ان کے خلاف کوئی احتسابی کاروائی کی جاتی ہے تو اسے انتقامی کاروائی قرار دے کراسے جمہوریت کے خلاف سازش کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں، گزشتہ ادوار کی لوٹ مار نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے مہنگائی،بے روزگاری اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔عوام کی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں تحریک انصا ف عوام کو ما یو س نہیں کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4