اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وکی لیکس والے وکی کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا کزن بنانے والے جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے اقوال زریں کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔ #KifayatQuotes کے نام سے پاکستانی جے یو آئی رہنما سے منسوب طرح طرح کے اقوال اور میمز شیئر کر رہے ہیں۔
KifayatQuotes کے نام سے ہیش ٹیگ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکن ڈاکٹر فرحان ورک نے شروع کرایا ہے۔ انہوں نے اس ٹرینڈ کیلئے ساڑھے 11 بجے کا وقت دیا تھا اور اگلے 15 سے 20 منٹ میں یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹرینڈ شروع کرتے ہوئے ایک میم شیئر کی جس میں مفتی کفایت اللہ سے یہ دعویٰ منسوب کیا گیا ہے’ کرتار پور فریال تالپور کا خالہ زاد بھائی تھا۔‘
مفتی کفایت اللہ کے اقوال زریں کے نام سے ٹرینڈ کا آغاز ہوتے ہی پاکستانیوں نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا اور طرح طرح کی مضحکہ خیز رشتہ داریاں تلاش کرتے ہوئے اس کھوج کا کریڈٹ مفتی کفایت اللہ کو دینا شروع کردیا۔ ڈاکٹر شازیہ نے مفتی کفایت اللہ سے منسوب ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ بابر اعظم، قائد اعظم کا نواسہ ہے۔‘
ایک صارف نے مفتی کفایت اللہ کی میم شیئر کی جس میں لکھا ہوا ہے ’ بابرہ شریف نواز شریف کی کزن ہے، مفتی کفایت اللہ کیفی۔‘
جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی کچھ میمز ذیل میں دی جارہی ہیں ، اگر انہیں دیکھ کر بھی تشنگی باقی رہ جائے تو آپ ٹوئٹر پر #KifayatQuotes کے ہیش ٹیگ پر کلک کرکے پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔