قومی کرکٹ ٹیم، لوئردیر کے فاسٹ باؤلرز کی شمولیت اعزاز ہے، شاہ جمیل خان

قومی کرکٹ ٹیم، لوئردیر کے فاسٹ باؤلرز کی شمولیت اعزاز ہے، شاہ جمیل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ شاہ جمیل خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ اسٹریلیا کے لئے لوئر دیر سے 2فاسٹ بولرز شا مل کا شامل ہو نا ضلع لویر دیر کے باسیوں کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ضلع دیر لوئرمیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مقامی سطح پرکرکٹ ٹور نا منٹس کے انعقاد سے با صلاحیت کھلاڑی سامنے ائینگے جو بعد میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو کر ملک وقوم کا نام روشن کر ینگے وہ تیمرگرہ اوڈگرام کرکٹ گراونڈ پر پہلا ڈپٹی کمشنر سافٹ کرکٹ ٹور نامنٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے نمائندہ افتخار خان، ضلعی سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب خان، اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر سراج الدین بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب خان نے کہا کہ مذکورہ گراونڈ پر پہلا ڈپٹی کمشنر کرکٹ ٹور نا منٹ میں ضلع بھر سے چیدہ چیدہ 20ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں اور یہ مقا بلے 18نومبر تک جاری رہینگے کرکٹ ٹور نا منٹ کا پہلا میچ رباط او ربلامبٹ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا بلامبٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 74رنز بنائے جوکہ رباط کی ٹیم نے مذکورہ ہدف کو پانچ اورز میں پو را کرکے میچ جیت لیا۔