عقیدت ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ڈی سی مردان

عقیدت ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ڈی سی مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے ان افواہوں کی سختی تردید کی ہے کہ بکٹ گنج میں مرزائی عبادت خانے کی اجازت دی جارہی ہے کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے ہنگامی پریس کانفرنس جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ھمارے ایمان کاحصہ ھے وزیراعظم پورٹل پر موصول شکایت پر ہر قسم عمل درآمد روک دیاگیاہے اس موقع پرڈی پی او مردان سجادخان کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے کمشنرمردان نے کہا کہ سوشل میڈیا پرقادیانی عبادت گاہ کی تعمیر کے حوالے سے افواہوں کا ضلعی انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیا انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو معاملے کی حساسیت کا اندازہ ہے مذکورہ عبادت گاہ کی اجازت کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا اوراس شکایت کو ناقابل عمل قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیاگیاہے انہوں نے واضح کیا کہ سیٹزن پورٹل ایک خودکار شکایتی سسٹم ہے جس پر کسی شخص نے قادیانی عبادت گاہ کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا تاہم نے انتظامیہ نے اس شکایت کو ناقابل عمل قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام تحمل و رواداری کا مظاہرہ کریں اور مذہبی معاملات میں افواہوں کی بجائے ٹھوس حقائق کو مدنظر رکھا کریں۔