ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان کا مختلف محکموں کا اچانک معائنہ
ٹانک(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان؛صوبائی حکومت کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ کااے سی وانا امیر نواز کے ہمراہ اچانک مختلف محکموں کا دورہ،دورے میں نادرا آفس،پاسپورٹ آفس اور ڈی ایچ او آفس وانا کے علاوہ وانا پریس کلب کا دورہ بھی کیا صحافیوں سے میڈیاپر کوریج اور دیگر تعاون پر زوربھی دیا گیا صحافیوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔اس موق پر ڈی سی حمید اللہ نے کہاکہ افسران اپنی قبلہ درست کرکے اپنی حاضریاں یقینی بنایا جائے اور اور کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کی جائیگی بصورت غیر حاضر سرکاری آفسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ دورے میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسراور ایم ایس کے حوالے سے لوگوں نے میڈیکل سرٹیفکٹ پر 500روپے لینے کی شکایات کی ڈی سی نے موقع پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کسی بھی ہیلتھ آفیسر نے میڈیکل سرٹیفکٹ دستخط کرانے پر پیسے لئے تو انکے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس کے علاوہ میڈیسن سٹور پر بھی چھاپہ مار کرسٹور کیپر کو وارننگ دی کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈی ایچ او آفس واناسٹور کو بروقت کھولا رکھا جائے تاکہ دیگر ہیلتھ مراکز کو دوائی کی ترسیل بروقت ممکن ہو۔نادرا آفس وانا کے عملہ کو متنبہ کیا کہ عوام کی سہولت کیلئے کام تیز کیا جائے آئندہ کسی سے بھی شکایت نہ ملے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد تحصیل برمل اور شکئی کیلئے ناردرا موبائیل ٹیم کی تشکیل یقینی بنایا جائیگا۔واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈی سی جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈکواٹر وانا کا دورہ کرنے کے موقع پر مختلف دفاتر پر اچانک چھاپے لگاکرافسران کو قبلہ درست کرنے کی ہدایات جاری کردئیے۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے ڈی سی کے اچانک دوروں کو خوش آئند قرار دیدیا اور کہا کہ مختلف محکموں کی کاردکرگی ناقابل بیان ہے لہذا ڈی سی صاحب اسی طرح اپنی دوروں کو برقرار رکھا جائے اور سوئے ہوئے افسران کو خواب غفلت سے جگائے اور اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں،