مہمند، لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں محکمہ زراعت کا سبزی منڈی کا افتتاح

    مہمند، لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں محکمہ زراعت کا سبزی منڈی کا افتتاح

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں محکمہ زراعت کا سبزی منڈی کا افتتاح۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند نے کیا۔ بعد میں مقامی کاشتکاروں میں گندم کا تخم بھی تقسیم کیا گیا۔ سبزی منڈی کے انعقاد سے مقامی لوگوں کو سستے ریٹ میں سبزی اور پھل مہیاہونگے۔ میاں منڈی، لکڑو اور امبار میں بھی اس قسم کے مارکٹوں کا افتتاح کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں محکمہ زراعت کی جانب سے سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے کیا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر، اے سی قیصر خان، اسسٹنٹ دائریکٹر آصف اقبال نے مقامی کاشتکاروں میں گندم کا تخم بھی تقسیم کیا۔ اسسٹنٹ دائریکٹر آصف اقبال نے کہا کہ ضلع مہمند کے تقریباً 35 سو زمیندار ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی مشاورت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاؤن سے ان کاشتکاروں میں گندم کا بیج اور یوریاں کھاد تقسیم کیا جائے۔ کیونکہ ہم پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی، ایس ایم پی پراجیکٹس سے یہاں کے کاشتکاروں کی مشکلات حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے ہر تحصیل میں سبزی منڈی کا افتتاح کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم سستے ریٹ پر انہیں ٹریکٹرز اور دیگر مشینری بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں جہاں پانی ہے وہاں پر ہم مختلف پھلوں کے باغات لگانے کیلئے بھی کوشش کرینگے۔ اس طرح کے اقدامات سے یہاں کے مقامی کاشتکاروں اور سوداگروں کو روزگار بھی فراہم ہو جائیگی اور مقامی باشندوں کو سستے ریٹ پر سبزی اور فروٹ بھی دستیاب ہونگے۔ یکہ غنڈ لوئر مہمند میں محکمہ زرات کی طرف سے سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر