مردان،بار ہوتی کے پولیس آفیسر کی کرکٹ کھلاڑیوں سے بدتمیزی
مردان(بیورورپورٹ) تھانہ پارہوتی کے ایس ایچ اوعبدالسلام خان کی کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ غنڈہ گردی، کھلاڑیوں پر جوئے کے الزامات عائد کرکے انہیں مارمارکر لہولہان کردیا،وزیراعظم عمران خان،آئی جی پی خیبرپختونخوا،ڈی آئی جی مردان اورڈی پی اومردان سے غنڈہ گردایس ایچ او کے خلاف کاروائی کامطالبہ اورانہیں انصاف فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں ناکردہ جُرم میں گرفتارکرکٹ کھلاڑی فوادخان کے بھائی نویدخان ساکن محلہ عبداللہ کس کورونہ مردان نے مردان پریس کلب میں صحافیوں کواپنے تاجربھائی فوادخان کے ساتھ پولیس کی جانب سے غنڈہ گردی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس کے بھائی کا محلہ عبداللہ میں کریا نہ سٹورکی دوکان ہے اورپیر کے روز وہ دیگرساتھیوں کے ہمراہ کسکورونہ حیدرخان روڈواقع کھیل کی میدان میں کرکٹ کھیل رہاتھاکہ اس دوران ایس ایچ او تھانہ پا رہو تی عبدالسلام خان نے دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ کھیل گراونڈپر دھاوا بول دیا اورکرکٹ کے کھلا ڑیوں کوگالی گلوچ سے نوازتے ہوئے ڈنڈے برسادیئے ا ورمارمارکرلہولہان کردیئے اُنہوں نے کہاکہ غنڈہ پولیس اہلکاروں نے کرکٹ کھلا ڑیوں پر جوئے کے الزامات لگا ئیں اور کھلاڑیوں کی جیب سے جیب خرچہ نکال کر جوئے کی رقم ظاہر کردی او انکے خلاف جوئے کی مقدمہ درج کرکے ظلم وستم کی انتہاکر دی انہوں نے کہاکہ انکے بھائی پر بے تحاشا تشددکرکے زخمی کردہے انہوں نیوزیراعظم عمران خان، آئی جی پی خیبرپختونخوا،ڈی آئی جی مردا ن او رڈی پی او مردان سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کرکے واقعے کی غیر جانبدارتحقیقات کی جائیں اور درج مقد مے کو واپس لیاجائے۔