ڈیرہ میں پولیس شہداء کی نماز جنازہ ادا

ڈیرہ میں پولیس شہداء کی نماز جنازہ ادا

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کلاچی کی چیک پوسٹ ٹکوارہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان محمد یوسف اور بلال کی نماز جنازہ رات گئے اعجاز شہید پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش،ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین لیاقت، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت خان سمیت تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید کانسٹیبلان کو سلامی اور پھولوں چادر چڑھائی گئیں اور میتیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں جہاں ان کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر