جماعت اسلامی پی کے 49کی تنظیم سازی مکمل

  جماعت اسلامی پی کے 49کی تنظیم سازی مکمل

  



رستم(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی پی کے 49کی تنظیم سازی مکمل،زیب عالم خان امیر جبکہ جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر کابینہ میں نائب امیر امتیاز خان، افتحار خان ایڈوکیٹ، مفتی عالمگیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حبیب، ناظم مالیات عطاء اللہ شاہ اور سیاسی صدر سجاد سید منتخب ہوگئے اس سلسلے میں اقراء ہوتی رستم کیمپس میں تقریب حلف برداری کا انقعاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی جماعت اسلامی ضلع کے امیر مولانا سلطان محمد نے نو منتخب کابینہ کے ارکان حلف لیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر مولانا سلطان محمد، پی کے 49کے امیر ز یب عالم خان اور سیاسی امیر سجاد سید باچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی موروسی سیاست پر یقین نہیں رکھتی پاکستان میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ایک ہی خاندان کے چلے آر ہے ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو 1941میں پاکستان کی آزادی سے پہلے وجود میں آکرسید مودودی امیر بنے اس کے بعد میاں طفیل احمد، قاضی حسین احمد، سید منور حسن اور اب امارت سراج الحق کے سپرد ہو گیاہے بالکل اسی طرح صوبائی، ضلعی اورتمام تنظیم سازی میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اصل اسلامی نظام راج کرنے کے کوشاں ہے کارکنان اپنا منشور گھر گھر پہنچا کر عوام کو جماعت اسلامی کا حصہ بنالیں پاکستان کے عوام مکمل طور پر موجودہ نظام کے خلاف ہے عوام سے انصاف کی بجائے ناانصافی ہو رہی جسے مزید عوام برداشت نہیں کر سکتی کارکنان ایک ہو کر جماعت اسلامی کامشن عام کریں دیانتداری کی وجہ عدالتوں نے جماعت اسلامی کو ہر جرم سے صاف کرار دینے کا سرٹیفیکیٹ دیا ہے حلف میں منتخب عہدیداران نے اکرار کیا کہ ذمہ داری احس طریقہ سے بنائینگے اور جماعت کے لئے ہر قسم قربانی دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر