صوابی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،4 کلو چرس برآمد
صوابی(بیورورپورٹ) گدون ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کر تے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس برآمدکر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزم میرنوازخان ولد خورشید ساکن گندف کے قبضے سے تین کلو664گرام چرس جبکہ محمد رمضان ولد شیرخان ساکن ڈیرہ اسماعیل خان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گدون فاروق خان کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیابی کاروا ئی کر کے مجموعی طورپرچارکلو664گرام چرس جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے برآمد کرکے دو منشیات فروشان گرفتارکر لئے گئے #