کسان دوست سبزی منڈیوں سے عوام کو فائدہ ملے گا،ثاقب رضا اسلم
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کسان دوست سبزی منڈھیوں اور مارکیٹوں سے عوام کو بہت فائدہ ہوگی کیونکہ ان مارکیٹوں سے اگر ایک طرف عوام کو سستے داموں پر روز مرہ اشیاء مل جایئگی تو دوسرے طرف زمینداروں کی پیداوار کیلئے بھی ایک اچھے مارکیٹ دستیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام ان کسان دوست مارکیٹوں سے فائدہ اٹھاکر ان مارکیٹوں کو کا میاب بنائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں جس کا زندہ ثبوت عوام دوست اور کسان دوست مارکیٹیں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں زرعی دفتر میں کسان دوست مارکیٹ کی افتتاح کی موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر ذمہ داروں نے بھی خطاب کی جبکہ اس سے پہلے انہوں نے کسان دوست مارکیٹ کا افتتاح کیا اور مارکیٹ کا معائنہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ کسان دوست مارکیٹ حکومت کے طرف سے عوام کیلئے ایک تاریخی قدم ہے جہاں پر عوام کو روز مرہ کی تمام اشیاء سستے قیمتوں پر دستیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام کسان دوست مارکیٹوں میں بڑھ چڑھ کر کاروبار اور خریداری کریں اور اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں