سرائے نورنگ،پولیس چھاپے میں 6 اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

          سرائے نورنگ،پولیس چھاپے میں 6 اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لکی مروت پولیس نے ایک چھاپے کے دوران 6خطرناک اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا‘ ڈی ایس پی لکی ہدایت اللہ شاہ نے تھانہ لکی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مطلوب افراد اور ان کے پاس ہتھیاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او لکی مروت قاسم علی خان نے ان کی سربراہی میں خصوصی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جس نے لکی سرکل کی حدود میں کامیاب کاروائی کے دوران6اشتہاری مجرم گرفتار کرلئے،گرفتار افراد میں سبز علی، اشرف اللہ، عبید اللہ، صدام، جاوید اور شعیب شامل ہیں،ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے قبضے سے 9کلاشنکوفیں،ایک ری پیٹر بندوق،6پستول،29میگزین اور کوئی800کارتوس برآمد کر لئے گئے انہوں نے کہا کہ ملزمان سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں علاقے میں سرگرم دیگر جرائم پیشہ گروہوں پر جلد ہاتھ ڈالا جائے گا یہی نہیں بلکہ قانون شکنوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور عوام کا پولیس فورس پر اعتماد بڑھے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر