نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری

  نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رسالپور پولیس نیاسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے ہزاروں کی تعداد میں کارتوس برآمد۔جان محمد SHO رسالپور نے پولیس نفری کے ہمراہ رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 06 ہزار 09 سو کارتوس برآمد۔الطاف حسین SHO جلوزئی نے دوران ناکہ بندی رکشہ سے 10 بوتل شراب برآمد کر لی۔ملزم آصف ولد مختاج ساکن امانکوٹ گرفتار۔مقدمہ درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔جمشید خان SI نے منشیات فروش ناصر ولد وطن شاہ ساکن اکوڑہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3.7 کلوگرام چرس اور 30 گرام آئس برآمد کر لی۔حنیف خان SI انچارج چوکی جہانگیرہ نے منشیات فروش معراج عرف ابو ولد اکبر ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 16 گرام آئس برآمد۔

مزید : پشاورصفحہ آخر