تنظیم اساتذہ پاکستان دیر بالاکے ضلعی انتظامیہ کے انتخابات مکمل

    تنظیم اساتذہ پاکستان دیر بالاکے ضلعی انتظامیہ کے انتخابات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دیر بالا(نمائندہ پاکستان)تنظیم اساتذہ پاکستان دیر بالاکے ضلعی انتظامیہ کے انتخابات مکمل،بختیار زمین خان صدر،تاج الدین مجاہد ضلعی سیکر ٹی منتخب ہو گئے۔تفصیلات کی مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع دیر بالا کا سالانہ اجتماع ارکان تنظیم منزل دیر میں منعقد ہوا۔جس میں دیر بالا کے تمام تحصیلوں کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تنظیم اساتذہ کے 2018-19سیشن کے اختتام پر سابقہ ضلعی زمہ داران کا احتساب کیا گیا۔اجتماع میں آئندہ سال کیلئے ضلعی زمہ داران کا انتخاب عمل میں لا یا گیا۔جس میں خفیہ رائے دہی پر کثرت رائے سے بختیار زمین خان ضلعی صدر،سید عبد لوارث جان ضلعی نائب صدر،تاج الدین مجاہد ضلعی سیکر ٹری،صاحبزادہ امداد اللہ جوائنٹ سیکر ٹری اور بخت زمین خان ضلعی سیکر ٹری مالیات منتخب ہوئے۔اس سے پہلے دیر بالا کے تحصیلوں کے انتخابات مکمل کر لئے گئے ہیں۔جن میں تحصیل کوہستان کیلئے محمد اقبال، پاتراک سلطان عالم، شرینگل شاکراللہ، شڑمائی نثارالحق پائندہ خیل، براول ذاہد شاہ، لرجم سعید زرین، عشیری پائیں رحیم اللہ، عشیری بالا محمد ظاہر، دسلوڑ ملک راحت اللہ، نہاگ قاری صاحبزادہ، کارو باچا آیاز جبکہ واڑی تحصیل میں کلیم اللہ صدر منتخب ہو ئے تھے۔ اس مو قع پر نئے منتخب صدر کا کہنا تھا کہ تنظیم اساتذہ اپنے اراکین کی تربیت کر رہی ہے تاکہ وہ اچھا مسلمان بن کر معاشرے میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکے۔انہوں نے تنظیم کے اراکین کو تاکید کی کہ وہ خالص اللہ کی رضا کیلئے انسا نیت کی خدمت کرینگے۔اور تعلیمی میدان میں مسلمان استاد کی حیثیت سے اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کی کو شش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے ہمارے پاس ایک ویجن موجود ہے۔ اگر صوبائی حکومت تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے مخلص ہو۔ تو انہیں تعلیم میں بہتری لانے کے لیے قابل عمل تجاویز دے سکتے۔