آفتاب حسین کی زوجہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

آفتاب حسین کی زوجہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کلاس فور کے جنرل سیکرٹری آفتاب حسین کی زوجہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔مرحومہ کو گزشتہ روز زنماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،وکلاء،اساتذہ،صحافی اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔مرحومہ نادرخان اورسجادخان کی والدہ،عطاء الرحمن،حمیدالرحمن کی بہن جبکہ حاجی بخت افسر،حاجی حسن زیب،حاجی اورنگزیب اور خالدخان کی بھابی تھیں۔مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے شانگلہ پریس کلب الپوری میں اجتماعی دعا مانگی گئی۔ مرحومہ کی فاتحہ خوانی فرید آباد لیلونئی شانگلہ میں ادا کی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر