اجتماعی سوچ کے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں۔ سلیم سیف اللہ خان

اجتماعی سوچ کے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں۔ سلیم سیف اللہ خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ خان نے کہاہے کہ اجتماعی سوچ کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا حکومت کوچاہئے کہ پہلے پرانے ادارو ں کو فعال بنائے بعد میں نئے منصو بو ں کی منظوری دے، نو جوا ن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اسلئے وزیر اعظم عمر ان خان نوجوا نو ں پر خصوصی تو جہ دے رہے ہیں ہماری نوجوان نسل تعلیم یافتہ ہو گی تو ملک خودبخودترقی اور خوشحالی کی راہ پر گا مز ن ہو جائے گا صوبائی وزیرصحت نے قلیل مدت میں خیبرپختونخواسمیت لکی مروت میں محکمہ صحت کی ترقی اورعوام کوصحت عامہ کے فوری اور بہتر ین سہو لیات گھر کی دہلیز پر فراہم کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزپولی ٹیکنیکل کالج غزنی خیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ کوئی قوم تعلیم کے بغیراپنی کامیابی کے ہداف وصول نہیں کرسکتی کیونکہ کامیاب اورخوشحال معاشرے کے لئے تعلیم یافتہ انسان بنناضروری ہے آج جو ممالک ترقی یافتہ شمارہے اُن میں ممالک میں تعلیم کی شرح سوفیصدہے اُنہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہئے کہ پہلے سے تعمیرشدہ تعلیمی اداروں کوفعال بنا ئیں بعدمیں نئے تعلیمی اداروں کی منظوری دیں اُنہوں نے کہاکہ سیف اللہ برادران کے تمام افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اورہمیں تعلیم کی اہمیت کااندازہ ہے اس لئے ہم نوجوان کوگھرکی دہلیزپرتعلیم مہیاکرنے کے لئے دن رات کوشش میں مصروف رہتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ لکی سیمنٹ فیکٹری سے فارغ التحصیل طالب علم بیرون ممالک میں لاکھوں روپے کی تنخواہ لے کرایک خوشحال زندگی بسرکررہے ہیں اُنہوں نے نوجوانوں کوزوردیاکہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں کیونکہ کھیل انسان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے کھیلوں میں حصہ لینے سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دوررہتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ پولی ٹیکنیکل کالج غزنی خیل کوہاسٹل،پلے گراؤنڈ سمیت تمام سہولیات سے آراستہ کریں گے اُنہوں نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیرصحت نے اپنی وزارت کے نہایت قلیل مدت میں ضلع لکی مروت سمیت خیبرپختونخوامیں محکمہ صحت کی ترقی اورعوام کوصحت عامہ کے مؤثر ورمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے اُنہوں نے کہاکہ انشاء اللہ اُمیدہے کہ صوبائی وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان مزید لکی مروت سمیت صوبہ بھرمیں قائم چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں عوام کوصحت عامہ کے مؤثراورمعیاری طبی سہولیات مہیاکرنے کے لئے اپنی تما م تر تو انا ئیا ں بروئے کار لا ئینگے اُنہوں نے کہاکہ لکی مروت کی سرزمین پر تیل و گیس کے ذخائر موجودہے اورمحکمہ اوجی ڈی سی ایل نے ان پر کام بھی شروع کیاہے اُنہوں نے کہاکہ سیف اللہ برادران کی انتھک کوششوں سے بہت جلدلکی مروت کے چھپے چھپے تک قدرتی گیس پہنچائی جائے گی جس کے لئے سروے جاری ہے اُنہوں نے کہاکہ لکی مروت کے لئے ایک گرڈاسٹیشن بھی منظورکیا ہے جس کی تنصیب سے بجلی کامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائے گی اُنہوں نے کہاکہ جس طر ح کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے،اسی طرح کرم تنگی ڈیم لکی مروت کاشہ رگ ہے مذکورہ ڈیم کی تعمیر سے لکی مروت سمیت جنو بی اضلاع میں سبز انقلا ب آئے گا اور یہا ں کی لا کھو ں کنا ل غیر آباد اراضی سرسبز و شاداب ہو جا ئے گی تقریب کے اختتام پرسلیم سیف اللہ نے کالج ہذاکے ٹیم جوصوبھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اُن کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر