شبقدر،ایف سی جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں،معظم جان انصاری
شبقدر (نمائندہ خصوصی)ایف سی جوانوں کی قربانیاں ناقا بل فراموش ہیں۔ ایف سی کے جوانوں نے مادر ملت کی کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ایف سی معظم جاں انصاری نے گذشتہ روز ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقہ باچہ آباد میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی او ایف سی مرتضی بھٹواور دیگر ایف سی اہلکار بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاں انصاری ایف سی شہداء نائیک سید امجد حسین اور لائس نائیک صغیر خان کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے شبقدر مٹہ مغل خیل اور بکیانہ گئے۔ جہاں پر شہداء کے ورثاء سے تعزیت اور شہداء کے اعلی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی معظم جاں انصاری نے کہا کہ ایف سی کے جوانوں کی اعلی عسکری تربیت کی بدولت ایف سی کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں قیام آمن اور ملک دشمن عناصر کے خلاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی جوانوں کی ملک کی خاطر قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ کمانڈنٹ ایف سی نے اس موقع پر شہداء کے ورچاء کو یقین دلایا کہ ایف سی اپنے شہداء اور ان کے ورثاء کو یاد رکھے گی جبکہ شہداء پیکج کو پولیس کے برابر لانے کیلئے اعلی سطح پر سفارش کی گئی ہیں۔ کمانڈنٹ ایف سی شہدا سید امجد حسین اور صغیر خان کے اہل خانہ اور بچوں سے گل مل گئے۔ یاد رہے کہ ایف سی کے دونوں شہداء نے گذشتہ روز ڈیرہ اسمعیل خان میں جام شہادت نوش کیا تھا۔