ڈیرہ،مختلف وارداتوں کے دوران لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

  ڈیرہ،مختلف وارداتوں کے دوران لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)ٹریفک کے حادثے اور خوکشی کے واقعات میں جوانسالہ لڑکی سمیت تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات ے مطابق پہلے واقعہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود عمر ٹاؤن میں نوجوان لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گھر کے کمرے میں بند کرکے اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ادھر تھانہ پروآ کے علاقہ رمک میں 23سالہ کلر خان سلیمان خیل ولد نعمت خان نے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر کالا پتھر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تیسرے واقعہ میں تھانہ یارک کی حدود میں مسلم پیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار مسافر بس اور ڈاٹسن ڈالہ کے تصادم میں ڈاٹسن پر سوار55سالہ خورشید ولد عملدار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 20سالہ مستان خان اور34سالہ بلال زخمی ہوگئے جنہیں طبی امددا کیلئے ہسپتال منتقل کردہی گیا۔