دیر،زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاون

    دیر،زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دیر بالا(نمائندہ پاکستان)دیر بالاشرینگل،زیادہ کریہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاون،متعدد ڈرائیورز جرمانہ کئے گئے۔ تفصیلات کی مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد ثاقب خان کی ہدایت پرتحصیلدار شرینگل سجاد احمد نے زیادہ کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ جس میں 6 ڈرائیورز کو زیادہ کرایہ لینے کی جرم میں جرمانہ کیا۔تحصیلدار شرینگل نیڈرائیورز کو وارننگ دی کہ تحصیل انتظامیہ کے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائی گی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے اور اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ڈرائیوروں کی من مانیوں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔ لیکن مسافر انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ زیادہ تر مسافر ڈرائیور وں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے سے دریغ نہیں کرتے اور خود ہی اضافی کرایہ دینے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔اس لئے انتظامیہ کی طرف سے عوام کے مفاد کیلئے کئے جانے اقدامات کے خاطر خوا نتائج نہیں نکلتے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے مفاد کی خاطر انتظامیہ کے اچھے کاموں کو سپورٹ کریں اور جو بھی ڈرائیور انتظامیہ کے نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی کرایہ لینے کی کوشش کرے۔ اُس کی نشاندہی پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران کو کیا جائے۔