شبقدر،کمانڈنٹ ایف سی کی شہید امجد حسین کے گھر آمد اور لواحقین سے اظہار تعزیت

  شبقدر،کمانڈنٹ ایف سی کی شہید امجد حسین کے گھر آمد اور لواحقین سے اظہار ...

  



شبقدر(نمائندہ خصوصی)کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کا شبقدر آمد کے موقع پر مٹہ مغل خیل میں شہید ایف سی اہلکار سید امجد حسین کے لواحقین سے ملے شہید ایف سی اہلکار سید امجد حسین کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر ۔۔ڈسٹرکٹ افسر شبقدر غلام مرتضی۔۔۔سی ایچ کیو ڈسٹرک آفیسر صدر کاشف خان۔۔۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر شبقدر سیدعالم مٹہ اور دیگر بھی موجود تھے یاد رہے کہ شہید ایف سی اہلکار سید امجد حسین ولد سید کمال شاہ باچا مٹہ مغل خیل چشتی گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ واقعے میں شہید ہوئے تھے کمانڈنٹ ایف سی نے شہید ایف سی اہلکار سید امجد حسین کے لواحقین کو کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ وفاقی حکومت سے ایف سی شہداء پیکج کو دوسرے صوبوں کے برابر کرنے کی بھی سفارش کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر