دیر بالا،گھر کا صفایا کرنیوالا چور گرفتار،مال برآمد

  دیر بالا،گھر کا صفایا کرنیوالا چور گرفتار،مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دیر بالا(نمائندہ پاکستان) دیربالا پولیس کی کاروائی چوبیس گھنٹوں کے اندر گھر کا صفایا کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ رقم اور دیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیدکریم ولد بھادرخان ساکن چم بی بیوڑ نے پولیس کو رپورٹ کی کہ میرے گھر سے میرے عدم موجودگی میں سٹیل الماری میں پڑے ہوئے نقد رقم پاکستانی /251000 روپیہ،1055 سعودی ریال، 1 جوڑہ بالیاں اور 2 عدد فنگر رینگ طلائی نامعلوم چوروں نے چوری کردی۔ جس کے بعد تھانہ گندیگار میں پرچہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے واقعہ کی خود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی شروع کرکے ملزمان تک رسائی اور مال مسروقہ ریکوری کیلئے زیرنگرانی ظفرخان SDPO سرکل واڑی اسپیشل ٹیم تشکیل دیدیا۔ مقدمہ میں تفتیش کرنے سے ملزم ناصرخان ولد خائستہ رحمان ساکن ریحانکوٹ دیرکو گرفتار کرکے ملزم سے مال مسروقہ بھی برآمد کی گئی۔