خیبر پختونخوا میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ عقیدت واحترام سے منایا گیا
پشاور،اضلاع (سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)ملک بھرکے دیگرشہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیاشہرکے مختلف علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں میں چھوٹے بڑے درجنوں جلوس نکالے گئے جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیرہوئے عیدمیلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمدہواجوکہ ہشتنگری، گھنٹہ گھر، کریم پورہ، موچی لڑہ سے ہوتا ہوا قصہ خوانی میں داخل ہوا جبکہ اجتماعی دعا کے بعد کابلی گیٹ پر اختتام پذیر ہو گیابارہ ربیع الاول کے خصوصی دن کے حوالے سے میلاد کے مرکزی جلوس کی گزر گاہوں کے راستے میں شرکاء کیلئے لنگر کا اہتمام خصوصی طور پر کیا گیا تھا، جلوس کی گزرگاہ میں کشمیری چائے، چاول کے پارسل بھی تقسیم کئے جاتے رہے،قصہ خوانی میں ایک استقبالیہ پر چکن سوپ کا خصوصی دور چلتا رہا جہاں شہریوں نے سرد رات میں مفت سوپ کا بھرپور مزا لیا، جلوس کے شرکاء اور قصہ خوانی بازار کا دورہ کرنے والے شہریوں کیلئے گرم چکن سوپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر شہریوں کا کافی رش رہا اس گرما گرم سوپ کا بڑے پیمانے پر اہتمام خصوصی طور پر بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کیلئے گذشتہ کئی سال سے کررہے ہیں گرم سوپ کی 12 دیگیں پکائی جاتی ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی شہری،بچے اور خواتین سوپ پیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی اس سے نبی پاک سے محبت کا اظہار بھی ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے اندرون شہر ہشتنگری،چوک شادی پیر، کریم پورہ، سبزی منڈی، موچی لڑہ، محلہ خداداد اور قصہ خوانی بازاراوردیگربازاروں اورگلی کوچوں کو برقی قمقموں اور چائنہ لڑیوں کے ساتھ سجا گیا تھاجس میں میلاد کیمٹی پشاور اور شہری بھرپور حصہ لیا نعت خوانی کیلئے مختلف بازاروں میں سٹیج بھی سجائے گئے اداراہ تبلیغ الاسلام کے سرپرست اعلیٰ سیدظاہرعلی شاہ کی صدارت میں عیدمیلادالنبیؐ کابڑاجلوس برآمدہواجس میں سینکڑوں کی تعدادمیں شہریوں نے شرکت کی اسی طرح وڈپگہ،بڈھ بیر،ارمڑ،ہزارخوانی اوردیگرعلاقوں میں بھی جلوس نکالے گئے اورگھروں،حجروں اورمحلوں میں محافل کاخصوصی انتظامات کیے گئے ادھرپشاورپولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں نے عیدمیلادالنبیؐ کے تمام جلوسوں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی اورشہرکے داخلی وخارجی راستوں پراضافی پولیس نفری تعینات رہی اورہرایک آنے جانے والوں کی جامعہ تلاشی کے بعدانہیں شہرمیں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ اندرون شہرکے تمام چھوتے بڑے بازاروں میں بھی پولیس ہائی الرت رہی اورپولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران وقتاًفوقتاًبازاروں کادورہ کرتے اورسیکیورٹی کاجائزہ لیتے رہے گھنٹہ گھرچوک میں اہلسنت الجماعت پشاورکے زیراہتمام سیرت کانفرنس کااہتمام کیاگیا٭ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ خطیب بنوں مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ کی قیادت میں میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد پارک سے ریلی نکالی گئی ریلی میں علماء کرام،تاجر رہنماؤں،الخلیلویلفئر آرگنائزیشن دائد شاہ کے جاوید خلیل،سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء،سرکاری محکموں کے ملازمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نعت شریف پڑھتے اور درود وسلام پڑھتے ہوئے مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد واپس میلا پارک بنوں پہنچے جہاں احتتامی دعا کی گئی جبکہ مٹھائی اور چاول کی دیگیں بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جبکہ میلاد پارک کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا٭عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اسکے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے حضرت محمد ؐ کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی بناکر بھیجا ار آپ پر نبوت کے دروازے بند کردیئے آپؐ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کریگا وہ جھوٹا ہوگا آپ ؐ کی دنیا میں آمد سے حق وصداقت کا بول بالا ہوا اور12ربیع الاول پوری انسانیت کیلئے خوشی کا دن ہے،اِس دن طلوع ہونے والے سورج نے انسانیت کو افراط و طفریط کی دلدل سے نکالا ان خیالات کا اظہار بنوں میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،میلاد کمیٹی کے صدر مولانا اختر زمان،سینئر نائب صدر انور شاہ،نائب امیر شیخ نذیر احمد،جنرل سیکرٹری پرویز چغتائی،مولانا امداد اللہ،پریس سیکرٹری حاجی محمد نظام الحق،سیکرٹری اطلاعات حاجی فضل الرحیم،جانئنٹ سیکرٹری خالد عثمان،سید عرفان علی شاہ،فنانس سیکرٹری حاجی محمد الیاس،حاجی محمد شفیق، گلاپ نیاز صدر اہلسنت والجماعت،مولانا زین اللہ،محمد ذکریا،ڈاکٹر خالقداد،دلباز،سید اکبر علی ودیگر عہدیداروں نے کیا مقررین نے کہا کہ یومِ عید میلادالنبیﷺ نجات کا دن ہے شرک سے، جہالت سے، ظلم سے، غلامی کی زنجیروں سے اور شیطانی ہتھکنڈوں سے۔ آپﷺ کی حیاتِ طیبہ بنی نوع انسان کے لیے روحانی، اخلاقی، سماجی، معاشی اور زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔اِسی لیے تو میرے رب نے انہیں آخری نبی بنا کر بھیجا اور ان پر دن مکمل کر دیا کیونکہ انکے بعد کسی اور دین کی ضرورت نہیں۔12ماہ ربیع الاوّل ہمیں رسول ﷺ سے عشق و محبت کا درس دیتا ہے۔ آپؐ کی یوم پیدائش سے لے کر آج تک پیغمبر مصطفٰی کے نام لیوا اس عظیم دن کا شایانِ شان طریقے سے استقبال کرتے آئے ہیں۔ درودوسلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں، ذکرو نعت کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، جلسے جلوسوں کا انقعاد کیا جاتا ہے۔گلی محلّوں اور شہروں کو سجایا جاتاہے، چراغاں کیا جاتاہے۔ یہ سب کچھ دراصل محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت کے اظہار کا طریقہ ہے٭ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضلع بھر اور باالخصوص ڈیرہ شہر کے جلوسوں کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تعاون کرنے پر تمام اکابرین اور تاجروں کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کا پولیس نے بھی منہ توڑ جواب دیا اور پولیس کی فائرنگ سے دہشتگردوں کے دو ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کی تلاش اور گرفتاری کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور جلد ان کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائیوں کی بدولت دہشتگرد چھپ رہے ہیں ار بھاگ رہے ہیں۔ پولیس سینہ تان کر دہشتگردوں کے چیلجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے 6گروہ گرفتار کرلئے ہیں جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید پیشرفت متوقع ہے٭ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلادالنبی جوش جذبے سے منایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں جید علما، نعت خوانوں سیاسی و سماجی لیڈروں اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ریسیکیو1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی نگرانی میں ریسکیو1122کی ایمبولینسز اور فائر وہیکل ڈسٹرکٹ ڈیرہ کی تحصیل پہاڑ پور، پروآ اور مرکزی جلوس کے مختلف راستوں میں تعینات کی گئیں۔ جن میں ریسکیو1122کے ماہر اہلکار کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہے، ریسکیو1122میڈیکل ٹیموں نے مختلف مقامات پر جلوس میں شریک لوگوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور ہسپتال منتقل کیا، جلوس میں شریک لوگوں نے ریسکیو1122 سروس اور اہلکاروں کو ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا٭ نوشہرہ میں 12ربیع الاول انتہائی عقدت و احترام سے منا یا گیا اس سلسلے میں اقبال پارک نوشہرہ سے جشن عید میلاد النبی کا جلوس نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا شوبرا چوک پہنچا جس میں نوشہرہ بھر کے عوام اور مختلف مکاتب فکر کے عوام نے کی جلوس کی قیادت پیرزادہ نبی امین کر رہے تھے جبکہ مرکزی انجمن میلاد مفطفیٰ نے تمام تر تیاریاں مکمل کردی تھی واضح رہے کہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں محفل نعت و شبینہ کی دوسر ی تقریب ممتاز سیاسی و سماجی رہنما خان پرویز خان کی رہائشگا ہ پر منعقد ہوئی تھی جس میں قرانی خوانی بھی کی گئی اور پاکستان کی سلامتی کے کئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ٭ جشن عیدمیلاالنبی ﷺمذہبی عقیدت اوراحترام کے ساتھ نہایت جوش وخروش سے منایاگیا ضلع کے مختلف مقامات پر جلوس نکالے گئے جس میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افرا د نے شرکت کی مردان میں مرکزی جلوس مرکزی سیر ت کمیٹی،تحفظ حقوق اہلسنت اورجے یو پی کے زیر اہتمام نکالاگیاجس کی قیادت حاجی محمد صدیق،حاجی شاہ روم باچہ،حاجی محمدفیاض خان،مفتی عبدالوکیل قادری،مفتی ولی اللہ قادری،قاضی عبدالہادی ظہیر اور دیگر نے کی جلوس کے شرکاء پارہوتی سے ہوتاہوا شہر کے مختلف بازاروں سے گزر کر بنک روڈ پر پہنچا سارے راستے عاشقان رسول ﷺکے حضور گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے جلوس کے احتتام پر جلسہ سیرت النبی ﷺسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حضور ﷺکی ولادت باسعادت تمام دنیا کے لئے رحمت بنے آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکتاہے۔