عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، محب اللہ خان

  عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، محب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،پی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے پرائیویٹ سیکٹر میں لوگوں کو بہتر انداز میں طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی وہ گزشتہ روز سوات کے علاقہ کبل میں حسن کالج آف نرسنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید کے والد محمد سعید اور تحریک انصاف سوات کے سینئر رہنما و سابق اْمیدوار حاجی فضل مولا بھی موجود تھے محب اللہ خان نے اس موقع پر نرسنگ کالج کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اور اسٹاف میں شیلڈز بھی تقسیم کئے محب اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور اس مقصد کیلئے خطیر فنڈ خرچ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر اس حوالے سے جو ادارے کام کر رہے ہیں ان کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی سے کام نہیں لیا جائے گا ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں عوامی مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی اور عوامی اعتماد کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ جہاں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی کا تعلق ہے تو اس کیلئے موجودہ حکومت نے انتہائی سنجیدہ اقدامات اْٹھائے ہیں اور سوات میں 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور جلد ہی کانجو ٹاؤن شپ چلڈرن ہسپتال کا قیام بھی حکومت کی صحت دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔