دیر بازار میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی مشترکہ انسداد تجاوزات مہم
دیر بالا(نمائندہ پاکستان) دیر بازار میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی مشترکہ انسداد تجاوزات مہم، متعدد غیرقانونی تجاوزات ہٹاکر ضبظ کرلی، مرکزی چوک سمیت بازار وسیع ہونے لگا، تاہم شہریوں نے کہا کہ دوبارہ ٹھیلوں اور ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو تجاوزات قائم نہ کرنے دیں، تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے ڈی سی خالداقبال خٹک کے زیر صدارت اجلاس میں تمام اسٹنٹ اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنروں کو تجاوزات کے ہٹانے کیلئے ہدایت دئے تھے جس جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے تاجرز اور دکانداروں کو بازاروں سے غیرقانوں تجاوزات رضاکارانہ طورپر ہٹانے کیلئے اتوار دس نومبر مہلت دی گئی تھی۔ لیکن مہلت ختم ہونے کے بعد بروز پیر گیارہ نومبر اسٹنٹ کمشنر عبیداللہ ڈوگر, ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر اعجاز آختر، ٹی ایم او بادشاہ زادہ اور لیویز اہلکاروں سمیت دیر بازار کا دورہ کیا، اور بازار میں سڑک کے اوپر لگائے گئے ریڑھوں، ٹھیلے جو غیر قانونی طور پر لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے بازار تنگ ہوگیا تھا ہٹاکر سڑک کو وسیع کردیا جبکہ ساتھ ساتھ دکانوں کے سامنے نالوں کے اوپر لکڑی سے بنے تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ تجاوزات ہٹانے سے بازار صاف اور وسیع ہوگیا اور پیدل چلنے والے شہریوں اور ٹرانسپوٹرز نے سکھ کا سانس لیا، شہریوں نے بازار اور نالوں سے تجاوزات ہٹانے کے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر خالداقبال کی کاوشوں کو سراہا تاہم شہریوں نے کہا کہ ایسے آپریشن روزانہ کی بنیادوں پر کرنا چاہئے تاکہ اسے دوبارہ قائم نہ کرے۔اسٹنٹ کمشنر دکانداروں اور ریڑھی بانوں سمیت دیگر تجاوز کندن گان کومتنبہ کیا اگر دوبارہ خلاف ورزی کی گۂ تو سخت ترین کاروائی کرکے جیل بھیج دی جائیگی۔