ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیرصدارت سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس

  ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیرصدارت سٹینڈنگ کمیٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیرصدارت سٹینڈنگ کمیٹی کا ایک اجلاس خیبرپختونخوا اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی، سردار حسین بابک ارشد ایوب خان،محمد ادریس، فضل شکور،مس نعیمہ کشور،مس آ سیہ خٹک، محمدشعیب،حافظ اسلام الدین، سید فخر جہان،محمدریاض اور وزیر قانون پارلیمانی امور وانسانی حقوق سلطان محمد نے بطور ایکس افیشیو ممبر شرکت کی،اجلاس میں سابقہ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں ضم ہونے اور وہاں انتخابات میں صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملنے کے بعد قائمہ کمیٹیوں میں اراکین کی تعداد 9 سے بڑھا کر 13 کرنے پر تفصیلی بحث کی گئی اور معاملہ اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔