مٹہ، حکومت اور ڈاکٹر وں میں کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

مٹہ، حکومت اور ڈاکٹر وں میں کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) غریب عوام کی خلاف ڈاکٹروں اور صوبائی حکومت کی درمیان ہڑتالی میچ اختتام پذیر ہوا معلوم نہیں میچ کس نے جیت لیا لیکن چالیس دن تک غریب عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے تڑپنے اور پرائیوئٹ ہسپتالوں میں لوٹنے کی ذمہ دار کا کوئی پتہ نہیں چلا ہڑتال کرنے اور ہڑتال ختم کرنے کی حقائق عوام کی سامنے لایا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کی مطابق پچھلے چالیس دنوں سے سرکاری ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کی ہڑتال اور پرائیوئٹ ہسپتالوں میں غریب عوام کو لوٹنے اور صوبائی حکومت کی طرف سے تماشائی کی کردار ادا کرنے کی بعد بلا اخر یہ میچ اختتام پذیر ہوا اور ڈاکٹروں کی نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کرکے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ غریب عوام کی خلاف صوبائی حکومت اور ڈاکٹروں کی درمیان چالیس روز تک جاری ہڑتالی میچ کس نے جیت لیا اور اخر ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کس بنیاد پر کیا تھا اور اختتام کس بات پر ہوئی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چالیس دن تک غریب عوام علاج کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھانے اور پرائیوئٹ ہسپتالوں میں لوٹنے کی ذمہ دار کون ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور ڈاکٹروں کی وفد کی درمیان ملاقات کی خفیہ کہانی منظر عام پر لانے کی بھی مطالبہ کیا ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر