عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،طارق سعید

  عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،طارق سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما طارق سعید خان میدادخیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے اپوزیشن کاشورمچاناعوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی لوٹی ہوئی دولت پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں ر صاحبزادہ خوست میں منیجراظہر اللہ کے بیٹے اور کوٹ کشمیر میں قدرت اللہ کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اس موقع پراُن کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنماملک داؤدخان،سابق نائب ناظم فداء اللہ اورنیک زاعلی،خالداورعنایت اللہ ودیگربھی ہمراہ تھے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کی آخری اُمیدکی کرن ہے انشاء اللہ قوم کوغربت سے نجات دلائیں گے اُنہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ایک سال سے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے جواقدامات اُٹھائے ہیں وہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اُنہوں نے کہاکہ احتجاج ہرشہری کاقانونی حق ہے تاہم ملک میں انتشارپھیلانے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے اورحکومت قانون کوہاتھ میں لینے والوں کاراستہ روکیں گی اُنہوں نے مزیدکہاکہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران نے حکومت کے پہلے سال میں اپنی انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنانے پرکام شروع کیا۔